وفاقی دارالحکومت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔مبشر لقمان کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما دانیا ل عزیز کے والد انور عزیز نے فوجداری شکایت داخل کر رکھی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اینکر پرسن نے ان کے اور ان کے خاندان کے بارے میں نا شائستہ زبان ادا کی۔مبشر لقمان نے اس مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتار ی کرا رکھی ہے تاہم وہ مسلسل 3 سماعتوں سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت سے مسلسل غیر حاضری کے باعث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سکندر خان نے اینکر پرسن مبشر لقمان اور ان کے ضمانتی ریحان اشفاق کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔عدالت نے پولیس کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی، وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔معزز عدالت نےمبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او کو تاکید کی ہے کہ اینکر کو گرفتار کر کے22جنوری- کو پیش کیا جائے۔
مبشرلقمان کی گرفتاری کا حکم۔۔۔
Facebook Comments