mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

مبشرلقمان کی بھی وزیراعظم پر تنقید۔۔

معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ چھ سال سے فارن فنڈنگ کیس کو لٹکا رہے ہیں ، اصل میں وہ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت ہے ،عوام کہ یہ ہی نہیں پتہ کہ کس ملک ،کسی کمپنی اور کس فرد نے فنڈنگ کی اور ان کے مقاصد کیا تھے وہ کیوں فنڈنگ کر رہے تھے ؟، فارن فنڈنگ کیس سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کا سفارتکاراپنی رائے لکھ رہا ہے تو اس کی جانچ پڑتال کرنے کے بجائے اسے ایک دھمکی بنا کر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں،کیا یہ پاکستان اور آنے والی نسلوں کے لیے اچھی بات ہے؟مبشر لقمان نے کہا کہ میں اس دن مانوں گا کہ وزیراعظم عمران خان سچ بول رہے ہیں جب وہ اپنے بچوں کی برطانیہ کی نیشنلٹی ختم کر وا کر پاکستان بلائیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے بچوں کو گرمی میں بلا کر ذلیل کروا رہے ہیں اور ماریں پڑوا رہے  ہیں ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں