کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی )راجیش چندر راجپوت نے نجی ٹی وی چینل پروگرام کے ذریعے بے بنیاد من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا کر جے ایس بینک کی ساکھ مجروح کرنے کے الزام میں ملوث عقیل کریم ڈھیڈی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کیخلاف مسلسل غیر حاضری پر دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں اور ایس ایچ او درخشاں کو حکم دیاہےکہ ملزمان کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزمان کی غیر حاضری کے باعث نجی استغاثہ مارچ 2018ء سے تاحال التواء کا شکار ہے۔ سماعت کے دوران مدعی کی طرف سے محمود قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ جے ایس بینک کی طرف سے عقیل کریم ڈھیڈی اور نجی ٹی وی کے پروگرام کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مدعا علیہان نے نجی ٹی وی پر جے ایس بینک کیخلاف 8 مارچ 2018 کو من گھڑت ،بے بنیاد اور جھوٹے الزاما ت عائد کرکے ساکھ مجروح کی اور ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، من گھرٹ پروگرام کے ذریعے یہ بھی کہا گیا کہ علی جہانگیر صدیقی ایک طاقتور اور بااثر میڈیا گروپ مالک کے داماد ہے اور انہوں نے ملی بھگت سے بین الااقوامی میڈیا پرملک دشمن عناصر کی ایماء پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف خبروں کی نشرواشاعت کروائی جس کے بعدعلی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے تعینات کرنے کا اقدام اٹھایا گیا۔ نجی استغاثہ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کیخلاف قانون کے عین مطابق کارروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنایا جائے تاکہ مدعی مقدمہ کی ساکھ بحال ہوسکے۔
مبشرلقمان کے وارنٹ گرفتاری پھر جاری۔۔
Facebook Comments