mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

معروف اینکر پرسن مبشر لقمان مشکل میں پھنس گئے، پیش نہ ہونے پر کراچی کی عدالت نے مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔عدالت نے مبشر لقمان کی ضمانت لینے والے ضامن کو بھی طلب کر لیا ہے، دوسری جانب عدالت نے تاجر عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کے لیے آخری مہلت دے دی ہے ۔معروف پاکستانی جے ایس بینک نے ٹی وی شوز کے ذریعے شہرت کو نقصان پہنچانے، جھوٹا پروپیگینڈا کرنے سے متعلق کراچی کی سٹی کورٹ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے، جس میں معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی، مبشر لقمان اور دیگر نامزد ہیں، 15 ستمبر 2022 کو کیس نمبر 893/2014 اور 894/2014 کی سماعت ہوئی تو عقیل کریم ڈھیڈی، مبشر لقمان پیش نہ ہوئے ۔مسلسل عدالتی غیر حاضری پر عدالت نے مبشر لقمان کی رخصت سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے، نہ صرف مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے بلکہ ان کے ضمامن کو بھی طلب کر لیا ۔دوسری جانب عدالت نے عقیل کریم ڈھیڈی اور دیگر ملزمان کو پیشی کے لیے آخری مہلت دے دی ہے، یاد رہے کہ عدالت ان دونوں کیسز میں 29 ستمبر کو فیصلہ سنائے گی، اب دیکھنا یہ ہو گا کہ مبشر لقمان اور دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے یا پھر عدالت ان کے اشتہاری ہونے سے متعلق کارروائی کا آغاز کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں