mubashir luqman ka shinakhti card block karne ka hukum

مبشر لقمان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم۔۔

جے ایس بینک کو بدنام کرنے ،جھوٹا الزام لگانے اور شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت نے اینکر پرسن مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔عدالت نے ملزم مبشر لقمان کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی مسز ذبیحہ خٹک نے سماعت کی۔نجی بینک کی عقیل کریم ڈھیڈی، مبشر لقمان اور رانا عظیم کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ملزمان نے نجی بینک کو بدنام کرنے کے لیے سازش کی۔اس سازش کے حصے کے طور پر سماء چینل پر نشر کردہ اپنے شو کھرا سچ میں براہ راست نجی بینک اور اس کے مالکان کو نشانہ بنایا۔ملزمان عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان ضمانت پر ہیں۔تاہم ملزم رانا عظیم کو مفرور قرار دیا ہوا ہے۔مدعی کے وکیل راوی پنجانی ایسوسی ایٹ کے جمال ناصر ایڈووکیٹ موجود تھے۔ ملزم عقیل کریم ڈھیڈی اور ملزم مبشر لقمان غیر حاضر تھے۔ ملزم عقیل کریم ڈھیڈی کے وکیل نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے سماعت 18؍ فروری 2023ء کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے نادرا کو ملزم مبشر لقمان اور ان کی ضمانت دینے والے ندیم صولت صدیقی ولد صولت کے شناختی کارڈ کو بلاک کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں