mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

مبشر لقمان کے وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عظمیٰ خان نے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ مجروح کرنے کے خلاف مقامی تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی اورٹی وی اینکرمبشر لقمان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔جے ایس بینک کی جانب سے فاضل عدالت میں تحریری شکایت جمع کرائی گئی جس میں موقف اختیارکیاگیاہےکہ ملزمان نےذاتی مفاد کی خاطر ایک شازش کے تحت نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’کھرا سچ‘ میں اچھی شہرت کے حامل جے ایس بینک کا نام استعمال کرتے ہوئےجھوٹ اور من گھڑت ریمارکس دئیے اس پروگرام کے نشر ہونے سے جے ایس بینک اور جے ایس گروپ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاگیا۔درخواست گزار نے مزید موقف اختیارکرتے ہوئے کہاہےکہ ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عام عوام میں یہ تاثر پیدا کیاکہ جے ایس بینک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے لہٰذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں