تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ فواد چودھری اور مبشر لقمان کاجوجھگڑا ہے جب وہ عدالت میں جائےگاتومبشر لقمان کوعدالت میں ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کی جانب سے فواد چودھری پر جو الزام لگایا گیاہے، اس کوثابت کریں۔جیونیوز کے پروگرام م”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ فوادچودھری بطور وفاقی وزیر بات نہیں کرتے بلکہ ذاتی حیثیت میں بات کرتے ہیں لیکن ان کی جانب سے کبھی کابینہ میں ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر فوادچودھری سمجھتے ہیں کہ کوئی ادارہ اپنی حدود سے باہر کام کررہاہے تو وہ ایک تجویز کی صورت میں کابینہ میں یہ بات لیکر آئیں تاکہ حکومت کی طرف سے موقف آئے ۔مظہرعباس کا کہنا تھا کہ الزام لگانے والے کا کام ہے کہ وہ الزام ثابت کرے ، اب فواد چودھری اور مبشر لقمان کاجوجھگڑا ہے جب وہ عدالت میں جائےگاتومبشر لقمان کوعدالت میں ثابت کرنا پڑے گا کہ ان کی جانب سے فواد چودھری پر جو الزام لگایا گیاہے، وہ درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اسلامی نظریاتی کونسل کے حوالے سے اپنا موقف لیکر پارلیمان میں جائیں اورحکومت اس پر اپنی پالیسی لیکر آئے ۔
مبشرلقمان،فواد کا مسئلہ عدالت جائے گا۔۔
Facebook Comments