mubashir luqman ke cricketers par match fixing ke sangeen ilzamat

مبشرلقمان،عقیل کریم ڈھیڈی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری۔۔

نجی ٹی وی پروگرام کے ذریعےجے ایس بینک کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کے خلاف عدالت نے مبشر لقمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سماعت کی۔ مدعی کے وکیل پیش ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی جے ایس بینک نے اینکر /ہوسٹ ٹاک شو کھرا سچ مبشر لقمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مدعا علیہان مبشر لقمان اور عقیل کریم ڈھیڈی نے مدعی اور جے ایس گروپ کے خلاف بدنامی مہم شروع کی۔ نجی ٹی وی چینل ٹی وی پر پروگرام میں مدعی کے خلاف جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ لہٰذا اس معزز عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے مدعا علیہان مبشر لقمان اور عقیل کریم ڈھیڈی کے وارنٹ جاری کیے جائیں اور مزید یہ کہ مدعا علیہان پر مقدمہ چلا کر انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں