معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے بہت عرصہ سے لوگ کہہ رہے تھے کہ شاہ محمود قریشی کوئی ہاتھ کریں گے ، میرا خیال تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے ہاتھ دکھائیں گے لیکن قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ وہ ساری صوبائی نشستوں سے ہار گئے اور قومی اسمبلی کی ایک سیٹ سے جیت گئے ، مجھے پتا ہے کہ انہیں وزارت خارجہ کی پیشکش ہوئی تھی اور وہ وزیراعظم کے بعد سب سے سینئر وزیر ہوتاہے اور وہ جب دنیا میں دورے کرتاہے تو اس کا پروٹوکول بھی وزیراعظم والا ہی ہوتاہے لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا میں سپیکر قومی اسمبلی بننا چاہتاہوں ۔مبشرلقمان کا کہناتھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ایک قدر بہت زیادہ ہے کہ جب وزیراعظم موجود نہیں ہوتے تو وہ فوری طور پر وزیراعظم بن جاتے ہیں ، کیا یہ گرینڈ سازش ہور ہی ہے ؟ جس کا حصہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں کہ عمران خان کو آنے والے دنوں میں نااہل کیا جائے تو شاہ محمود قریشی فوری طور پر وزیراعظم بن جائیں گے ، وہ پیپلز پارٹی کیلئے تو ویسے ہی قابل قبول ہیں کیونکہ وہ ان کے پرانے دوست اور ساتھی ہیں ۔