جے ایس بینک کو بدنام کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں مدعا علیہان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی اشرف حسین نے جے ایس بینک کو بدنام کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مدعا علیہان عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ تاہم مدعا علیہان کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔جے ایس بینک کی جانب سے دائر نجی استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ مدعا علیہان عقیل کریم ڈھیڈی اور مبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل سماء پر جے ایس بینک کے خلاف متعدد پروگرام کیے اور جے ایس بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments