ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنا معاوضہ مانگنے کے جرم میں ہتک عزت کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑ ا اور وہ ان دنوں ضمانت پر ہیں۔ جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل یہ زندگی کی اداکارہ سلمیٰ ظفر نے چند برس قبل ایک نجی پروڈکش ہاؤس پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ پروڈکشن ہاؤس نے ان کے خلاف بیان دینے پر اداکارہ پر کریمنل ڈیفرمیشن کا کیس دائر کردیا ہے۔ نجی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ہم نے ان کا آخری وقت تک ساتھ دیا جبکہ کئی ایسے آرٹسٹ بھی تھے جو بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے لیکن ہمیں یہ صلہ ملا کہ مجھے میرے پیسے نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے 7 سال ان کے ساتھ کام کیا ، ابتداً تو انہوں نے ادائیگیاں کیں لیکن بعدازاں میرے 1 کروڑ روپے رکھ لئے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں مذکورہ پروڈکشن ہاؤس کیخلاف کچھ بول دیا، اپنے پیسوں کا مطالبہ کرلیا تو مجھ پر ہتک عزت کا کیس کر دیا گیا اور گزشتہ 3 ، 4 برس سے کیس لڑ رہی ہوں، مجھ پر کریمنل ڈیفرمیشن کا کیس ہے اور اس وقت میں ضمانت پر رہا ہوں۔
معاوضہ مانگنے پر سینئر اداکارہ کو مقدمے کا سامنا۔۔
Facebook Comments