muawza bohot kam hai

معاوضہ  بہت کم ہے، سینئرصحافیوں کا شکوہ۔۔

سینئر فنکاروں عشرت عباس، نجیب اللہ انجم، خالد خٹک، سہیل اسد، اعجاز میر، منظور خان، توحید اللہ قریشی، ذوالفقار قریشی، ارشد حسین، آصف شہزاد، شازمہ حلیم اور زاہدہ تنہا پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز پی ٹی وی پشاور مرکز کے جنرل منیجر سید اسد علی شاہ سے ملاقات کی انہوں نے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے ہاں نیٹ ورک کا کام نہیں ہورہا، علاقائی زبانوں میں بھی کام کم ہو گیا ہے، فنکاروں کا معاوضہ بھی بہت کم ہے ۔ اس حوالے سے سید اسد علی شاہ نے فنکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی وی پشاور آپ کا مرکز ہے آپ کی زندگی یہاں گزری ہے، میں آپ کیلئے بیٹھا ہوں یہ مرکز آپ کیلئے ہے، جلد تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا، علاقائی زبانوں میں بھی کام تیز ہوگا اور اردو کی سیریلز بھی شروع ہونگی،علاقائی نشریات میں پشتو اور ہندکو کے ساتھ اب چترالی زبان میں بھی ہفتے کے سات دن خبریں اور دیگر پروگرام ہونگے۔بحیثیت جی ایم چار ماہ میں فنکاروں کے علاوہ صحافیوں‘شاعروں اور لکھاریوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پشاور مرکز کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں۔ پروگرام منیجر سید امین گیلانی نے کہا کہ تمام مسائل پر ہیڈکوارٹر سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت جاری ہے۔ پی آر او ارشد خان نےکہا کہ جلد تمام شاعر ‘ادیب اورفنکار پشاور مرکز میں کام کرتے نظر آئیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں