ptv idara notification jari kardia

معطل ڈائریکٹر نیوز ملازمت سے برطرف۔۔

ملکی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے   مبینہ الزام میں   معطل ڈائریکٹر کرنٹ افیرز/ ڈائریکٹر نیوز کو پی ٹی وی نیوز نے  ملازمت سے برطرف کردیا ہے ۔پپو کے مطابق پی ٹی وی نے گزشتہ روز معطل ڈائریکٹر نیوز/کرنٹ افیئرز کو  نوکری سے فارغ کردیا ہے ۔ اس سے قبل ان پر  جنسی ہراسگی، ملازمین سے بدتمیزی، مالی کرپشن، آفس میں شراب اور چرس کا استعمال کرنے سمیت کئی الزامات تھے، جن کی مختلف مواقع پر تحقیقات بھی ہوئیں۔  کچھ عرصہ سے موصوف  کیخلاف پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات تھے ان پر پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے ہائی لیول پر انکوائری شروع کرتے ہوئے  معطل کردیا تھا گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی نے ان کو نوکری سے برطرف کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد ان کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ موصوف  پی ٹی وی ورلڈ میں کنٹریکٹ پر بطور پروڈیوسر بھرتی ہوئے تھے اور یہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے فواد چوہدری کے قریبی تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں