muatddid bureaus band director news bhi istefaand director news bhi istefa

متعدد بیوروز بند، ڈائریکٹر نیوز بھی مستعفی۔۔

پی آئی اے کی بولی لگانے والے گروپ نے اپنے ٹی وی چینل میں بڑے پیمانے پر ڈاون سائزنگ شروع کردی ہے فیصل آباد ملتان آزادکشمیر سمیت متعدد بیورو آفس بند کر دیے۔۔پپو کے مطابق  کئی ورکرز بےروزگار کر دیے گئے پشاور میں بیورو چیف کو چھوڑ کر تمام ورکرز اور عملہ فارغ کردیا گیا ہے کراچی لاہور اور اسلام آباد میں بھی بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کا امکان ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ سو افراد کی لسٹ بنائی گئی ہے جنہیں ہیڈآفس سمیت مختلف اسٹیشنز سے فارغ کیا جارہا ہے۔۔دوسری جانب م اہانہ تین لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والوں کی سیلری پر 25فیصد کٹ لگ گیا جبکہ ایک لاکھ سے تین لاکھ تنخواہ پر 15فیصد  کٹ لگا دیا گیا سنو نیوز کے ملک بھر میں موجود ورکرز بےیقینی کا شکار ہو گئے ہیں کسی کو یہ علم نہیں کہ اس کی نوکری کل ہو گی یا نہیں، دنیا نیوز سے آنے والے سی او او نے سنو نیوز میں بھی وہی ورکرز دشمن فارمولا آزمایا ہے جس کی وجہ سے آج تک بیشترصحافی دنیا نیوز جوائن کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔پپو نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ سنونیوزکے ڈائریکٹر نیوز بھی مستعفی ہوگئے ہیں اور اپنی فیملی کے ہمراہ دسمبر کے آخری ہفتے میں امریکا شفٹ ہوگئے ہیں۔۔ جب کہ ہیڈآفس میں ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ نوٹس پیریڈ پر ہیں اور ایک ماہ کے نوٹس پر ہیں لیکن پپو کے مطابق نکالے جانے والے افراد کی فہرست میں ڈائریکٹر نیوزکا نام بھی شامل ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں