mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

معاشی و انتظامی بحران،برطرفیوں کا فیصلہ۔۔

آج نیوز میں جہاں کانٹنٹ کا معیار دن بدن گرتا جارہا ہے وہیں اس کی معاشی اور انتظامی صورتحال بھی بے قابو ہوتی جارہی ہے، جسے دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔۔ پپو کے مطابق آج نیوز میں اب تک اسی ہزار سے زائد والوں کو ستمبر کی تنخواہ نہیں مل سکی ہے۔۔دوسری طرف معاشی بحران کے باعث آج نیوز انتظامیہ نے آج نیوزکے ایپکس پرنٹنگ پریس سے بھی برطرفیوں کا فیصلہ کیا ہے۔۔ پپو کے مطابق چینل کے مالک نے کینیڈا میں مقیم پارٹنر کو بھی فضائی ٹکٹ بھیج کر ہنگامی طور پر پاکستان بلوالیا ہے، جو یہاں اطلاعات کے مطابق دس روز کیلئے آئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق کینڈا سے آنے والے پارٹنر کی آمد کے بعد ایک بورڈ میٹنگ بلوائی جائے گی،جس میں چینل کی پالیسی اور معاشی بدحالی پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔۔جب کہ نیوز روم  کے “بڑے” کو دی گئی مہلتوں کے نتائج کو بھی دیکھا جائے گا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چینل کے سی ای او کو مسلسل سات ماہ سے نظرانداز کررہی ہے اور ان کے کسی مشورے پر کان بھی نہیں دھرا جارہا ہے۔۔ پپو کا دعوی ہے کہ جو لسٹ آج نیوز میں نیوز روم کے” بڑے “نے تیار کی ہے اس پر عمل در آمد اگلے ماہ کی بیس تاریخ سے پہلے شروع ہو جائے گا جبکہ ایپکس پرنٹنگ پریس نے بھی جبری برطرفیوں کے لئے لسٹ بنانا شروع کر دی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں