muaashi bohran news line band karne ka elaan

معاشی بحران، نیوزلائن بھی بند کرنے کا اعلان۔۔

ہیرالڈ کے بعد انگریزی کا دوسرا بڑا موقر جریدہ نیوزلائن بھی بند کیاجارہا ہے، ڈان گروپ کے ماہنامہ انگریزی جریدے ہیرالڈ کو دو ماہ پہلے معاشی بحران کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جب کہ ہم نیٹ ورک کے انگریزی ماہنامہ نیوزلائن کے بند ہونے کی وجہ بھی یہی بتائی گئی ہے۔۔ نیوز لائن میں لاسٹ ورکنگ ڈے تیس نومبر کو ہوگا اور دسمبر کا شمارہ اس کا آخری شمارہ ہوگا۔۔ نیوزلائن کا پہلا شمارہ رضیہ بھٹی نے یکم جولائی انیس سو نواسی میں نکالا تھا، اور اس کا شمار معتبر اور صاف ستھری صحافت کرنے والے جرائد میں ہوتا ہے۔۔نیوزلائن کی بندش کا اعلان اس کی ایڈیٹر انچیف ریحانہ حکیم نے تیس اکتوبر کو کیا ان کا کہنا ہے کہ یہ خبر ہم سب کے دل دکھانے والی ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں