قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق کی جانب سے صحافیوں کے لئےآواز اٹھانے پر کے یو جے کے صدر حسن عباس جنرل سیکرٹری عاجز جمالی اور اگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی اسمبلی میں میڈیا کے بحران اور صحافیوں کی بیروزگاری کا مسئلہ اٹھایا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے وعدے پر عمل کیا جس پر تمام صحافی برادری ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ کے یو جے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی امید کرتی کہ وہ اعلی ایوانوں میں صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں گی۔ دریں اثنا کے یوجے دستور کے صدر طارق ابوالحسن اور جنرل سیکریٹری محمد عارف خان نے رکن قومی اسمبلی امین الحق کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی ان کے موقف کی حمایت کریں گی اور قومی اسمبلی میں اس معاملے پر بحث کے لئے باقاعدہ وقت مقرر کیا جائے گا ، کے یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کی کئی کئی ماہ سے عدم ادائیگی ، جبری بر طرفی اور تنخواہوں میں بلا جواز کٹوتی نے صحافیوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا، رمضان المبارک اور عید کے موقع پر بھی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے میڈیا انڈسٹری سے جڑے کارکن بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ، رہنماوں نے امید ظاہر کی کہ قومی اسمبلی اور دیگر منتخب ایوانوں میں سیاسی رہنماوں اور منتخب نمائیندوں کی جانب سے صحافیوں کے حقوق اور انکے مسائل کے حوالے سے آواز بلند ہونے سے عامل صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری سے جڑے کارکنوں کے مسائل حل ہوں گے۔۔علاوہ ازیں ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس ( سندھ ) اے پی جے کے صدر ارباب چانڈیو سیکریٹری جنرل وکیل راؤ اور گورننگ باڈی کے اراکین نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کی قومی اسمبلی میں میڈیا ورکرز کے حق میں کی جانے والی تقریر کو سراہتے ہوئے ان سے تشکر کا اظہار کیا ہے اے پی جے نے تمام پارلیمنٹیرینز سے درخواست کی کہ وہ میڈیا ورکرز جو اس قت شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے لئیے آواز اٹھائیں تاکہ میڈیا ورکرز کی یہ آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے۔اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے قومی اسمبلی میں صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سجاس کے صدر طارق اسلم جنرل سیکرٹری اصغرعظیم اور مجلس عاملہ سمیت تمام ممبران نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قومی اسمبلی میں میڈیا کے بحران اور صحافیوں کی بیروزگاری کا مسئلہ اٹھایا۔
متحدہ پاکستان سے صحافتی تنظیموں کا اظہارتشکر۔۔
Facebook Comments