mpo ke tehet giraftaar sahafi raha

ایم پی او کے تحت گرفتار صحافی رہا۔۔

ایم پی او کے تحت گرفتار کئے جانے والے صحافی کو جمعرات کے روز رہا کردیا گیا۔۔سوات سے تعلق رکھنے والے فیاض ظفر کو سوات پولیس نے بدھ کی رات 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا ۔ کے پی کے صحافتی رہنماؤں اور صحافتی تنظیموں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیاض ظفر کا شمار نہ صرف وادی سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے کارکن صحافیوں میں سر فہرست ھے وہ کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کا کارکن نہیں۔ تاھم ایک صحافی کی حیثیت سے انہوں نے ھمیشہ عوام کو درپیش مشکلات بالخصوص سوات میں دھشت گردی سے پیدا شدہ صورتحال کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ھے ۔ انہوں نے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے فیاض ظفر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ھے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں