neo news mein drivers or reporters aik barabar

جیالے ایم پی اے کے غنڈوں کی رپورٹرکو قتل کی دھمکیاں۔۔

نیونیوزکے رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔۔ یہ دھمکی عام شہری یا کسی جرائم پیشہ گینگ کی جانب سے نہیں دی گئی بلکہ علاقے کے ایم پی اے کی جانب سے دی گئی ہے، جن کا تعلق پیپلزپارٹی سے بتایا جاتا ہے۔۔ نیونیوز ٹھٹھہ کے نمائندے تازہ گل  درانی کا کہنا ہے کہ  پی ایس اٹھہتر گھوڑاباری میں پیپلزپارٹی کے بااثر رکن سندھ اسمبلی علی حسن زرداری کے غنڈوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور دیگر سے نوٹس لے کر انصاف و تحفظ کی اپیل کی ہے۔۔واضح رہے کہ نمائندہ نیونیوز ٹھٹھہ  کو دھمکیاں پانی کی قلت اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی خبردینے پر دی گئی ہیں۔ دھمکیوں کے اسکرین شاٹ بھی رپورٹر نے سوشل میڈیا پر جاری کئے ہیں

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں