morning show anchor ne wazan kam karne ka asan tariqa btadia

مارننگ شو نے شخصیت تبدیل کردی، شائستہ لودھی۔۔

معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے کرش کے حوالے سے انکشاف کرکے ناظرین و حاظرین کو حیران کردیا۔ایک شو کے دوران ان سے میزبان نے سوال پوچھا کہ ویسے وے آپ نے بہت سے بالی ووڈ اداکاروں کے انٹرویوز کیے ہیں مگر سب سے مشکل انٹرویو کرنا کس کا لگا، جس پر شائستہ نے خوبرو ہیرو شاہد کپور کا نام لیا۔شائستہ لودھی نے انکشاف کیا کہ شاہد کپور ایک زمانے میں میرا کرش تھے اس لیے، تاہم جب سے وہ میرا کو پیارے ہوئے ہیں تب سے ایسا نہیں ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مارننگ شو نے پرسنیلٹی تبدیل کردی، وہاں ایک وقت میں چھ کام ہورہے ہوتے ہیں، پیچھے سے ہدایت بھی مل رہی ہوتی ہیں۔مارننگ شو کی میزبان نے کہا کہ مہمان اچھا ہو تو وہ شو کو چار چاند لگا دیتا ہے، تاہم منیب بٹ میرے فیوریٹ مہمان ہیں، ان کے آنے پر آپ کو بولنے کی ضرورت ہی نہیں ہے آپ چپ کرکے سائیڈ میں بیٹھ جائیں۔انھوں نے ایک سیگمینٹ کے دوران نعمان اعجاز کے سوال کیا کہ آپ نے پاکستان کیوں چھوڑا اور کینیڈا کیوں گئے جبکہ شائستہ نے کہ صنم جھنگ کے بارے میں بارے میں بھی ازراہِ مذاق کہا کہ وہ امریکا کیوں گئی ہیں واپس آجائیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلنٹ یہیں رہنا چاہیے جبکہ ساھر لودھی سے انھوں نے سوال کیا کہ آپ اتنے پیارے کیوں ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں