نائنٹی ٹو انتظامیہ نے اپنے مارننگ شو کی پوری ٹیم کو فارغ کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ شو صبح سویرے پاکستان کی ٹیم کو فارغ کرنے کا فیصلہ اس شو کی خاتون اینکر کے استعفے کے بعد لیا گیا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ فارغ ہونے والی ٹیم میں ایگزیکٹیو پرڈیوسر، سینئر اسائنمنٹ پرڈیوسر، مرد اینکر،دو سینئر پرڈیوسر، ایسوسی ایٹ پرڈیوسر اور ایک این ایل ای شامل ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ شو کے ایگزیکٹیو پرڈیوسر کا دعویٰ ہے کہ خاتون اینکر کے شو چھوڑنے کی وجہ سے مارننگ شو ختم کیاگیا ہے۔۔ لیکن چینل انتظامیہ کے ایک ’’بڑے‘‘ کا موقف ہے کہ مارننگ شو کے ہیڈ کی جانب سے جب یہ بات سامنے آئی کہ مجھے نوکری کی ضرورت نہیں، میں اپنے یوٹیوب سے اچھے خاصے پیسے بنالیتا ہوں، جس پر چینل انتظامیہ نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ جو کل جانے والا ہے اسے آج ہی فارغ کردیاجائے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نائنٹی ٹو انتظامیہ نے ٹیم کو فارغ کرتے ہوئے یہ بھی نہ سوچا کہ دس ماہ قبل اسی ٹیم کو وہ سما نیوز سے توڑ کرلائے تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ شو کی ریٹنگ بھی تھی، ٹیم نے ایسے موضوعات پر کام کیا جو عام لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے، پپو کے مطابق مارننگ شو ٹیم سے کئی وعدے کئے گئے مگر پورا کسی ایک کو نہیں کیاگیا، یہاں تک کہ ٹیم کو آفس کارڈ تک ایشو نہیں کئے گئے۔۔ اینکرز کے لئے پرامپٹر اور نئے اسٹوڈیو کا وعدہ بھی کیا گیا مگر پورا کوئی نہیں ہوسکا۔۔جب خاتون اینکر نے استعفا دیا اور وہ نوٹس پیریڈ پر تھیں تو نئی اینکرز کے نام بھی چینل انتظامیہ کو دیئے گئے کہ کسی ایک کو فائنل کرلیں، جس پر ٹیم کو جواب دیاگیا کہ بس ایک دو دن میں فائنل کرتے ہیں۔۔اتنا ہی نہیں چینل کےایک بڑے کی جانب سے یہاں تک کہاگیا کہ سب اچھا ہے، اچھا کام کررہے ہو، اسی طرح کام کرتے رہو۔۔
مارننگ شو کی پوری ٹیم اچانک فارغ۔۔۔
Facebook Comments