morning show ki khatoon anchor ko psl ka dawat nama mosool

مارننگ شو کی خاتون اینکرکو پی ایس ایل کا دعوت نامہ موصول۔۔

مارننگ شو میزبان اور معروف اداکارہ صنم بلوچ کو پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 6 کا دعو ت نامہ موصول ہو گیاہے جسے دیکھ کر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئیں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ نے انسٹا گرام پر مختصر ویڈیو بنا کر شیئر کی اور ساتھ شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کو خوب انجوائے کریں گی ۔ خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے۔پی ایس ایل سکس کے میچز کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ ایونٹ کے لیگ میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں