پروگرام میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے ایک مداح کے انتہائی حوفناک اقدام کا قصہ سنا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے ان کی ذاتی زندگی سمیت کام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔زندگی میں پیش آنے والے ایک ڈراونے واقعے سے متعلق شائستہ نے بتایا کہ ایک لڑکی تھی وہ مجھے صبح دوپہر شام فون پر بہت تنگ کیا کرتی تھی، اسے پتا ہوتا تھا کہ میں کہاں ہوں، کیا کر رہی ہوں، میری گھر میں یا کہیں اور لی گئی تمام تصاویر اس کے پاس ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی عجیب قسم کی مداح تھی، اس نے ایک بار مجھے فون کیا تو میں نے تھوڑا سا ڈانٹ دیا کہ میری اپنی زندگی ہے آپ مجھے اتنا تنگ کرتی ہیں تو اس لڑکی نے کچھ گولیاں وغیرہ کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ نجی ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوئی۔شائستہ کا کہنا تھا کہ وہاں سے مجھے اس کی والدہ کا فون آیا، وہ وقت ایسا تھا کہ میں بے حد ڈر گئی تھی، میں تین چار دن تک اس کی والدہ کو فون کرتی رہی، اس کی حالت کے حوالے سے پوچھتی رہی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ مداحوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ہم لوگوں کو زیادہ تنگ نا کریں لیکن ہمارا فرض ہے کہ اگر کوئی ہم سے پیار کرتا ہے تو اسے آپ طریقے سے سمجھائیں کیونکہ آپ جس بھی حالت یا کنڈیشن میں ہوں مداح نہیں سمجھتے، ایک وقت میں انسان کو آرٹسٹ ہی ہونا چاہیے اور بہت سی دوسری چیزیں نہیں ہونی چاہئیں۔
