morning show ki khatoon anchor ko psl ka dawat nama mosool

مارننگ شو کی اینکر کے انسٹاگرام پر قبضہ ہوگیا۔۔

معروف اداکارہ و میزبان صنم بلوچ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کی  چھوٹی بہن نے قبضہ کرلیا۔حال ہی میں صنم بلوچ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چھوٹی بہن کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری چھوٹی بہن غنوا بلوچ سے ملیے، جس نے میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قبضہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں اپنی چھوٹی بہن کی شکایت نہیں کررہی  کیونکہ وہ مجھے میرے مداحوں کے محبت بھرے پیغامات سے آگاہ رکھتی ہے۔اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’شاید! چھوٹی بہن ہونے کا فائدہ ہے؟صنم بلوچ نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ اپنی بہن کے لیے ہوں اور وہ ہمیشہ میرے لیے ہے۔۔واضح رہے کہ صنم بلوچ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے کینیڈا میں شادی کرلی ہے اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں