پبلک نیوز کے مارننگ شو کے ہوسٹ کو ادارے نے فارغ کردیا۔ ان کو نکالے جانے کا وجہ مبینہ طور پر وہ ٹوئیٹ بتایاجارہا ہے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری کے گھر سے ستانوے ارب روپے برآمد ہونے اور نیب کے چھاپے سے متعلق اطلاع دی تھی۔ جس کا شازیہ مری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے مارننگ شو اینکر کو بیس ارب روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھی بھیجا تھا جس کے اگلے ہی روز مذکورہ اینکر نے ٹوئیٹ کرکے اپنی غلط ٹوئیٹ کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی۔۔صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ میڈیا انڈسٹری سے منسلک رپورٹرز، اینکرز کو کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اچھی طرح تحقیق کرلینی چاہیئے، مارننگ شو اینکر نے غلطی کی اورجس کی معافی بھی مانگی لیکن ادارے نے اسے بڑی سزا دی ہے۔کیوں کہ مذکورہ اینکر کئی سال سے اس ادارے سے منسلک تھا۔ صحافتی خدمات ایک طرف، مذکورہ اینکر دنیابھر میںپاکستان کا مثبت تاثر بھی پیش کررہا تھا کہ کس طرح پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اور برابر کے حقوق دیئے جاتے ہیں۔
مارننگ شو کے اینکر کو فارغ کردیاگیا۔۔
Facebook Comments