morning show ka anchor samaa news chor gya

مارننگ شو کا اینکر سمانیوز چھوڑ گیا۔۔

سما کے مارننگ شو نیادن سے مرد اینکر محمد شعیب اب اس پروگرام کو نہیں کریں گے۔۔ اطلاعات کے مطابق محمد شعیب جو ایک عرصہ سے مارننگ شو کررہے تھے ،ان کی مہارت کا یہ عالم تھا کہ ان کی ساتھی خواتین اینکر ز بار بار تبدیل ہوتی گئیں لیکن محمد شعیب کی جگہ برقرار رہی۔۔ اب محمد شعیب نے سما نیوزکو الوداع کہہ دیا ہے، الوداعی روز سما نیوز میں ان کے ساتھی ورکرز دل گرفتہ تھے اور کچھ کی آنکھیں بھی اس جدائی کو سوچ کر بھر آئی تھی۔  پپو کے مطابق محمد شعیب اب پی ٹی وی کا مارننگ شو کریں گے جو اسلام آباد سے آن ائر ہوگا۔۔ اطلاعات کے مطابق محمد شعیب کے متبادل فیصل کریم ہی ممکن ہے کیوں کہ مارننگ شو کے لئے جو تیزی اور طراری یا حاضر دماغی چاہیئے اس وقت سما کے پاس موجود لاٹ میں فیصل کریم ہی شعیب کا بہتر متبادل نظر آرہے ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں