ٹی وی چینلز میں اب کس قسم کے ناتجربہ کار اور نان پروفیشنل لوگوں کی اکثریت ہوگئی ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ایک ٹی وی چینل پر مارننگ شو کے دوران یوم دفاع کا بالکل الٹا مطلب نکالا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ مارننگ شو کی ناتجربہ کار ٹیم کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ یوم دفاع ہے کیا اور یہ کس مقصد کے لئے منایاجاتا ہے، یہی وجہ تھی کہ مارننگ شو میں ڈیفنس ڈے کی صبح یہ لوگ سیلف ڈیفنس سے متعلق ناظرین کو آگہی فراہم کرتے رہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ شاید مارننگ شو کی ٹیم نے “دفاع” کے لغوی معنی اخذ کئے اور پھر اپنے دفاع سے متعلق عوام کو شعور فراہم کرنے کی کوشش کی۔۔جو قوم کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں تھا۔۔
Facebook Comments