nida ke morning show meezbani ke khilaaf tha

مارننگ شو اینکر آن لائن فراڈ کا شکار۔۔

معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اور اداکارہ زہرہ عامر بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی مارننگ شو میں اپنے آن لائن شاپنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک سٹائلش مغربی لباس کا اشتہار دیکھا جس کی قیمت 3 ہزار روپے تھی۔ ندا یاسر نے بتایا کہ جب وہ لباس مجھے موصول ہوا تو وہ توقعات سے بالکل مختلف تھا جس پر مجھے بہت افسوس ہوا۔دوسری جانب، اداکارہ زہرہ عامر نے بتایا کہ میں نے ایک مشہور پاکستانی برانڈ سے اچھے معیار کے ملبوسات کی توقع کرتے ہوئے 25 ہزار روپے میں بچوں کے کپڑے میں منگوائے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ کپڑے مجھے موصول ہوئے تو پتہ چلا کہ کپڑے بہت ناقص معیار کے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں