پبلک نیوز نے مارننگ شو کے اینکر ہرمیت سنگھ کو بحال کردیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں بحال کرانے میں سینئر صحافی حامد میر کا کردار اہم بتایاجارہا ہے۔ ہرمیت سنگھ کو پبلک نیوز کی انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری کے خلاف ایک غلط ٹوئیٹ پر فارغ کیاگیا تھا۔ ہرمیت سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ شازیہ مری کے گھر نیب نے چھاپہ مارا اور وہاں سے ستانوے ارب روپے برآمد کرلئے۔ شازیہ مری نے اس ٹوئیٹ کا نوٹس لیا اور ہرمیت سنگھ کو قانونی نوٹس بھیجا جس میں ان سے معافی مانگنے اور ہرجانے کا دعوی کیاگیا تھا، ہرمیت سنگھ نے اگلے ہی روز معافی مانگ کر ٹوئیٹ بھی کردیا جب کہ غلط ٹوئیٹ کو ڈیلیٹ بھی کردیا لیکن پبلک نیوزکی انتظامیہ نے ہرمیت سنگھ کو فارغ کردیا۔ اُمید ہے ہرمیت سنگھ آنے والے دنوں میں احتیاط کریں گے ، غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں اور صحافی بھی انسان ہی ہوتے ہیں. ہرمیت کا اپنی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگنا نہایت مثبت فیصلہ تھا. ہرمیت اگر پبلک نیوز کے اِس فیصلے کے خلاف ثابت قدم نہ رہتے تو شاید آج اُن کی بحالی ممکن نہ ہوتی۔
مارننگ شو اینکر نوکری پر بحال۔۔۔
Facebook Comments