morning show anchor ne wazan kam karne ka asan tariqa btadia

مارننگ شو اینکر نے وزن کم کرنے کا آسان فارمولہ بتادیا۔۔

مارننگ شو میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے 3 روز میں بغیر ڈائٹ اور ایکسرسائز کیے ایک کلو گرام وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔شائستہ لودھی حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان ندا یاسر نے شائستہ سے وزن کم کرنے کیلئے اچھی  ڈائٹ کا سوال کیا۔اس کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ آپ نے یہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا میں لو سوڈیم اور لو فیٹ ملک جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’انسان کیلئے نمک کا استعمال ضروری ہے لیکن نمک کی مقدار اور نمک کا معیار معنی رکھتا ہے‘۔شائستہ لودھی نے دعویٰ کیا کہ ایک چھوٹا سا اور آسان سا تجربہ آپ سب اپنے ساتھ کرسکتے ہیں، آج اپنا وزن کیجیے اور 3 دن کیلئے نمک کا استعمال چھوڑدیں، اگلے3 دن بعد آپ ایک سے ڈیڑھ کلو اپنا  وزن کم پائیں گے ‘ ۔ان کا کہنا تھا کہ ’کھانے کی ٹیبل سے سفید نمک کا استعمال بالکل ختم کردیں ، اس کے بجائے  پنک سالٹ اور سالٹ استعمال کریں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں