سما ٹی وی کے مارننگ شو کی اینکر مہک اسلم اور صحافتی تنظیم ایمپرا کے نائب صدر اذان ملک کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، یہ خوب صورت جوڑی ایک ننھے منے بچے کے والدین بن گئے ہیں۔اس خوشی کا اظہار اذان ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔۔ نومولود کا نام محمد معازن اذان رکھاگیا ہے۔ خاتون اینکر ان دنوں اپنے چینل سے چھٹیوں پر ہیں۔۔مہک اسلم نے گیارہ اکتوبر دوہزار بیس سے مارننگ شو میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اس سے قبل وہ نیوزبلیٹن پڑھا کرتی تھیں۔ انہوں نے مارننگ شو میں کرن آفتاب کو ری پلیس کیاتھا۔۔

Facebook Comments