morning show anchor ki anokhi aadat ka aetraf

مارننگ شو اینکر کی انوکھی عادت کا اعتراف۔۔

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنی عجیب و غیر عادت سے پردہ اُٹھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے اور اپنا وارڈ روب دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی دوران نادیہ خان کے مختلف کپڑوں پر لگا پرائس ٹیگ بھی نظر آ جاتا ہے، جس پر اداکارہ انکشاف کرتی ہیں کہ یہ ان کی عادت ہے کہ کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہیں نکالتیں اور انہیں ایسے ہی استعمال کرتی ہیں۔ان کے اس انکشاف پر پروگرام میں موجود دیگر فنکار و میزبان حیران رہ جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ۰ جب کسی تقریب میں یہ لباس پہنتی ہیں تو ٹیگ نظر نہیں آتا؟جبکہ پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ عنبر سوال کرتی ہیں کہ کیا کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہ نکالنے کی وجہ یہ تو نہیں کہ انہیں واپس کرنے ہوں؟اداکارہ عنبر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ خان بتاتی ہیں کہ نہیں یہ ان کی عادت ہے، انہیں ایسے ہی کپڑے پہننا پسند ہے اور اب عادت ہوگئی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے، اس عادت سے ان کے شوہر فیصل بھی چڑتے ہیں اور ٹیگ کاٹ دیتے ہیں جس پر اکثر غصہ بھی کرتی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں