سینیٹر فیصل سبزواری اور معروف میزبان مدیحہ نقوی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔مدیحہ نقوی نے انسٹاگرام پر بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے بے بی شاور کی تصاویر جاری کیں۔اپنی پوسٹ میں مدیحہ نقوی نے کہا کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش تین شعبان کو ہوئی، جوڑے نے بیٹے کا نام سید زائر حسین سبزواری رکھا ہے۔مدیحہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ساتھ ہی انہوں نے بے بی شاور کی تقریب کا انعقاد کرنے والوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی جولائی دوہزار انیس میں ازدواجی بندھن میں بندھے تھے۔۔

Facebook Comments