nida ke morning show meezbani ke khilaaf tha

مارننگ شو اینکر کا مداح کے ساتھ تصویربنوانےسے انکار۔۔

معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے مدا ح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کر دیا۔اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ایک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کسی عوامی جگہ پر موجود ہیں جہاں ان کے اردگرد لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے۔ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کررہا ہوتا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے  کوئی مداح انہیں آواز دے کر ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے جس پر ندا صاف انکار کر دیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ ’میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی‘۔ ندا یاسر کی وائرل ویڈیو میں ان کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے جہاں چند سوشل میڈیا صارفین  انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں  ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے شوہر  یاسر نواز کو یہ پسند نہیں  کہ وہ مردوں کے ساتھ تصویر بنوائیں جس کا ذکروہ پہلے کر چکی ہیں۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ندایاسر کا  ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا  جس میں ایک شخص نے ندا یاسر کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کی  لیکن اُنہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ ’میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی۔‘اب ندا یاسر نے اس پر  ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے کہا کہ ’میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی کیونکہ یہ میری زندگی کا اصول ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’بہت سی اداکارائیں جینٹس مداحوں کے ساتھ تصویر بنوا لیتی ہیں لیکن بعد میں وہ مرد حضرات اُن تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے کیپشن میں لکھتے ہیں کہ میری دوست سے ملیے۔میزبان نے کہا کہ ’یہی وجہ ہے کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر بنوانے  سے گریز کرتی ہوں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں