maroof meezban 8 saal baad phir maa bangyin

مارننگ شو اینکر جلد نئی ڈرامہ سیریل میں۔۔

معروف اداکارہ اور مارننگ شو اینکر صنم جنگ  بہت جلد ایک نئے ڈرامہ سیریل “مونا پیاری” میں  ایک موٹی لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق ا صنم جنگ نے   انسٹاگرام پر” پیاری مونا” کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “مونا کا کردار ادا کرنا نہ صرف کافی چیلنجنگ اور اس لیے بھی اہم تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سخت معیارات ہیں کہ عورت کو کیسا نظر آنا چاہیے خاص طور پر جب وہ مرکزی کردار میں ہوں”۔انہوں نے کہا کہ “ہمارے معاشرے میں خواتین کو “کتنی موٹی ہو گئی ہو” جیسے غیر مہذب تبصروں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو ذہنی طور پر بہت تکلیف دہ ہے، یہ کردار ادا کرنا ایک شعوری فیصلہ تھا کیونکہ ایک اداکار کے طور پر ہماری کچھ سماجی ذمہ داری بھی ہے”۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل “پیاری مونا “کے مرکزی کرداروں میں صنم جنگ اور عدیل حسین شامل ہیں۔اس ٹریلر میں تمام موٹے لوگوں کو بااختیار محسوس کرانے کے لیے صنم جنگ مونا کے کردار کو بڑی مہارت سے پیش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔صنم کو آخری بار ڈرامہ سیریل” میں نہ جانوں” “اور “قرار” میں دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب وہ اپنے نئے ڈراموں” پیاری مونا “اور “اب نہیں ملیں گے ہم” میں نظر آئیں گی۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں