ghar chalane keliye makeup surgery clinic khola hai

مارننگ شو اینکر غیرملکی ائرلائن کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار۔۔

مارننگ شوز کی معروف اینکر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے   ایمریٹس ائرلائن کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔۔ خاتون اینکر ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے ٹوئٹس میں ایمریٹس ائرلائن کی لاپرواہی اور غیر پیشہ وارانہ رویہ کی شکایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔۔ ایمریٹس لائن کی کراچی سے دبئی کی فلائٹ اچانک کینسل کردی گئی ، ائرلائن کے عملے کا رویہ بدترین تھا،انہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم آج نہیں جاسکتے، جس کی وجہ سے میری دبئی سےمدینہ کی کنیکٹ فلائٹ بھی منسوخ ہوگئی۔۔ائرلائن نے مسافروں کو کسی قسم کی سہولت نہیں دی۔ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے یہ بھی شکایت کی کہ ان کا سامان بھی مسنگ ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ ایمریٹس ائرلائن کی پرواز کی منسوخی کی وجہ سے سعودی عرب میں ہوٹل کی بکنگ بھی ضائع ہوگئی۔ انہوں نے ایمریٹس لائن کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ معا ملے کا نوٹس لیا جائے کیوں انہیں ائرپورٹ پر کسی قسم کا رسپانس نہیں ملا۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں