money laundering koi mazaq nahi | Shehzad Akbar

منی لانڈرنگ کوئی مذاق نہیں، شہزاد اکبر۔۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا حریم شاہ کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔شہزاد اکبر نے لاہور میں پریس کانفرنس میں حریم شاہ منی لانڈرنگ کیس پر بات کرتے ہوئے کہا منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا۔ حریم شاہ پر ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری شروع کردی ہے۔مشیر داخلہ نے مزید کہا برطانوی ایجنسی سے بھی یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔ ایسی چیز مذاق کے قابل نہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے۔ ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔بعد ازاں حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد حریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی مکر گئیں اور کہا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔دریں اثنا ایف آئی اے نے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں حریم شاہ کی دونوں ویڈیوز کے مندرجات کا حوالہ دیا گیا ہے،پہلی ویڈیو میں حریم شاہ کے پاکستان سے منی لانڈرنگ کا اعتراف جبکہ دوسری میں انکارکیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ویڈیو میں موجود حریم شاہ اوردانیال ملک کے خلاف انکوائری کی جائے،خط کے مطابق دانیال ملک نے وڈیو میں حریم شاہ کے پاس موجودکرنسی کو اپنی کمپنی کی ملکیت قراردیا،حریم شاہ کے دعوی پر دانیال ملک کے متضا دعویٰ کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرائی جائیں،خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملنے والی تفصیلات ایف آئی اے سے شئیرکی جائیں۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں