کراچی کی عدالت میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت۔۔ شعیب شیخ آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔۔تفصیلا ت کے مطابق ۔۔کراچی کی عدالت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں مرکزی ملزم شعیب شیخ آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ملزمان یونس اور جنید نے حاضری دی۔۔عدالت نے شعیب شیخ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اور مقدمہ کی سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ملزمان پر کیس میں فردجرم عائد ہوچکی، عدالت نے کیس میں ایف آئی اے کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے
Facebook Comments