پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2019 -20 کیلئے شیخ امجد رشید چیئرمین ،فلمساز سنگیتا سینئر وائس چیئرمین جبکہ مومنہ درید وائس چیئرپرسن منتخب ہوگئیں۔مجلس عاملہ میں عزیز اللہ جان خان جہانگیری، حاجی محمد اسلم، ذوالفقار احمد مانا اورعرفان ملک شامل ہیں۔چودھری جاوید واڑئچ، ایم خالد علی، سرمد علی سلطان، حسن ضیاء امین اوروجاہت رؤف فاروق بھی مجلس عاملہ میں شامل ہونگے۔نامور اداکار غلام محی الدین نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دئیے۔فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس لاہور کےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ڈائریکٹر سنگیتا امریکا میں ہونے کے باعث تقریب میں شریک نہ ہو سکیں۔ادھر معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت مقامی فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی کے لئے پرعزم ہے۔
مومنہ درید فلم پرڈیوسرز کی وائس چیئرپرسن منتخب
Facebook Comments