sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

موجودہ میڈیاماڈل میں ورکرز کو تحفظ نہیں،فوادچودھری۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، اب تک چار ہزار کے قریب ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ہمارا کردار سب سے اہم ہے، افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے تمام عالمی اور علاقائی طاقتوں کے ساتھ ہمارا قریبی رابطہ ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں افغانستان کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی وہاں کے عوام نے کرنی ہے، ہماری کوششیں پرامن اور مستحکم افغانستان کے لئے جاری ہیں۔ ۔دریں اثناءوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے پر عملداری کیلئے میڈیا ٹریبونلز سے رجوع کرنے کے حق اور فیک نیوز پر جرمانے کی شقوں کے علاوہ مجوزہ قانون میں ہر تبدیلی منظور ہے لیکن غریب میڈیا کارکنوں کو قانونی داد رسی کا حق دینا ہمارا فرض ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏فیک نیوز کو کیسے میڈیا سیٹھ کا حق مانا جا سکتا ہے؟وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے موجودہ میڈیا ماڈل میں عام آدمی، غریب میڈیا کارکن اور پبلک انٹرسٹ تینوں کا تحفظ نہیں، بلیک میلنگ کو اپنا حق قرار دینا اور اشتہار دینا صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں