نگران وزیراعلی پنجاب کی متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فال آل کے تحت فیزٹوکے لئے لاہورپریس کلب سے وزیراعلی ہاﺅس کلب چوک تک 02 فروری بروز جمعہ بوقت دوپہر 2.00 بجے صحافیوں کی عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی اور دھرنادیاجائے گا۔ لاہورپریس کلب میں نگران وزیراعلی کی متنازعہ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فارآل کے سلوگن پر صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ ہم نے نگران وزیراعلی کو صحافیوں کو تقسیم کرنے کے خلاف چھ دن تک پرامن احتجاج کیا لیکن مسئلے کی نزاکت کو سمجھنے کے بجائے نگران وزیراعلی محسن نقوی نے اسے اناکامسئلہ بنالیا اور ہماری باربار اپیل کے باوجود ہماری بات پر کان نہیں دھرے، ہم نے بات چیت کے دروزاے بھی کھلے رکھے اور بار بار کہتے رہے کہ آپ فیزٹومیں مخصوص من پسند افراد کے بجائے تمام صحافیوںکو یکساں پلاٹ دیں ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن آپ کے کان پرجوں تک نہیں رینگی اور آپ اپنے غیر قانونی وغیر آئینی اقدام پر ڈٹ گئے جسے صحافی برادری ماننے سے یکسر انکار کرتی ہے۔انھوں نے کہاکہ صحافتی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت سے طے پایاہے کہ متنازعہ پلاٹ سکیم کے خلاف اور پلاٹ فار آل کے لئے 2 فروری بروزجمعہ دوپہر 2.00 بجے لاہورپریس کلب سے وزیرعلی ہاﺅس کلب چوک تک صحافیوں کی ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں صحافی اور صحافتی تنظیموں کے علاوہ سیاسی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، مذہبی جماعتوں ، مزدور اور سول سوسائٹی سمیت مختلف تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم تمام اداروں خصوصاََنیوزرومز میں بھی جائیں گے اور صحافیوں کو یہ باورکرائیں گے کہ ہماری یہ لڑائی ان کے حق کے لئے ہے جس میں تمام صحافیوں کی شمولیت بے حد ضروری ہے اور اس کے علاوہ یوٹیوب ، انسٹاگرام ،فیس بک اورواٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیاسورسزکے ذریعے بھی ریلی کی تشہیرکی جائے گی جس میں تمام صحافی اپنابھرپور کردار اداکریں۔مشاورتی اجلاس میں صحافی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ لاہورپریس کلب کے سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، راناشہزاد ، اعجاز مرزا ، عالیہ خان ، فاطمہ مختار ، عابد حسین ، سید بدرسعید، سینئر صحافی شفیق اعوان ،سعید اختر، قاضی طارق عزیز ، شوکت ڈار ، قمرالزمان بھٹی ،ظہیر شہزاد، احسن ضیا، ظہیرشیخ ،م س بٹ، خاوربیگ ، شبیر صادق ، مبشرحسن، اے آر گل ، میاں عارف ، حارث مرغوب ، رانا خالد قمر ، شبیرصادق ، فراز فاروقی ،ندیم نوازشیخ ، تقویم ملت ، محبوب عالم ، غلام مجتبی باجوہ ،اسامہ طیب ، شہبازملک، عمرحفیظ ، منیب الحق ، کاشف محمود ، عامرنوید، شاہدہ بٹ ،شعیب سلیم، ریاض بھٹی،فوزیہ غنی، سہیل کوثر ، ڈاکٹرشجاعت حامد ،رانازاہد، قاسم رضا ، قیصر چوہان ، عثمان چوہدری ، خالد امین ، جمیل شیخ ، تنویر سندھو ، افضل ایوبی ، امجد حسین ، طاہر جعفری ، عاصم بھٹی ، کاشف احمد ، شہزاد فراموش،شفیق بھٹی ، سجاد اعوان ، صباءممتاز، زبیر چوہدری ، قاسم جٹ ، عابد اسلام ، محمد لقمان ، عامر سہیل ، عرفان چوہدری ، عامربٹ ، جمشید بٹ ، خواجہ شاہد ، محمد ارشد ، عبدالرحمن ، شاہد اقبال ،کاشف کمبوہ ، ایم اے ظہیر، تنویر قاسم ، رانانسیم ، نصیر احمد ، خواجہ نصیر ، محمد ضیاء، جمیل ظفر ، ستارترین ، جاوید ہاشمی ، ستارچوہدری ، شہباز کاظمی ، عمران نواز ، مرتضی علی ، انور کھرل ، رومیل منصور ، ضمیر آفاقی ، جمال احمد، ندیم احمد شیخ، صادق صدیقی ، تنویر احمد ، عمران علی ، سید عتیق شاہ ، بلال اکرم ، ملک سجاد ، نصراللہ ملک ،رانااشفاق ، ارشد بھٹی اور عبدالرزاق مدنی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔