tamaam asasay declare kar rakhe hen

محسن نقوی کا تھیٹر کھلوانے سے صاف انکار۔۔

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھیٹرز میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسٹیج اداکار طاہر انجم نے سی ایم پنجاب سے ملاقات کی۔ انہوں نے تھیٹرز کھلوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وزیر اعلی پنجاب نے صاف انکار کر دیا۔طاہر انجم کو جب وزیراعلی پنجاب نے ڈراموں کی فحش ویڈیوز دکھائیں تو طاہر انجم بھی حیران رہ گئے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ تھیٹرز ڈراموں میں فحاشی اور فحش رقص برداشت نہیں کیا جائے گا، تھیٹر ڈراموں میں 80 فیصد سرمایہ کاری جرائم پیشہ افراد کررہے ہیں جن کے ثبوت موجود ہیں، جو اداکارائیں فحاشی کرتی رہیں گی ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں تھیٹرز دس روز تک کھول دیے جائیں گے لیکن اداکاراؤں پر فحاشی کی ایف آئی آرز درج کی جائے گی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں