نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینےکا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دی ہیں۔ ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی گزشتہ روز بغیر پروٹوکول اپنی گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس پہنچ گئے تھے۔ دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کفایت شعاری کیلئے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں، سرکاری فنڈز کے بے جااستعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ کے دفتر میں کھانوں اور دعوتوں کو روک دیا گیاہے ، وزیراعلیٰ کے دفتر میں دوپہر کے کھانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ، وزیراعلیٰ آفس مہمانوں کو آنے پر چائے اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے ، نگراں وزیراعلیٰ اپنے لیے کھانا ، چائے گھر سے منگوائیں گے ، افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عملے کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کریں گے ، وزیرعلیٰ پنجاب آفس کے اخراجات خاطر خواہ حد تک کم کیئے جائیں گے ۔
محسن نقوی کا پروٹوکول، سیکورٹی نہ لینے کا اعلان۔۔۔
Facebook Comments