مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آخر کار اپنے پتے شو کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے دو نام تجویز کر دیئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک محمد احمد خان نے حمزہ شہباز کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سابق بیوروکریٹ احد خان چیمہ اور سینیئر صحافی سید محسن رضا نقوی کے نام گورنر کو بھجوا دیئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے دونوں امیدواروں کا تعلق لاہور سے ہے۔واضح رہے کہ احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے بھی رہ چکے ہیں۔ احد چیمہ وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ بھی ہیں۔ جبکہ سید محسن رضا نقوی سٹی نیوز نیٹ ورک کے سی ای او ہیں اور چھ ٹی وی چینلز اور ایک اخبار کے مالک ہیں۔ محسن نقوی سٹی 42، 24 نیوز، سٹی 21، سٹی 41، روہی نیوز اور یوکے 44 ٹی وی اور روزنامہ سٹی فورٹی ٹو کے مالک ہیں۔ محسن نقوی پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے بھی کاروباری پارٹنر ہیں اور محسن نقوی سابق ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کے داماد بھی ہیں جس کی وجہ سے یہ چودھری خاندان کے بھی قریب سمجھے جاتے ہیں۔
محسن نقوی کا نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے زیرگردش۔۔
Facebook Comments