نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے مالک محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے اخراجات خود ادا کیے۔محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پنجاب ہاؤس مری اور پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام کیا تھا۔انہوں نے 9 لاکھ روپے کی ادائیگی اپنی جیب سے کی، وہ وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور کے بھی تمام اخراجات خود ادا کر رہے ہیں۔
Facebook Comments