mohsin baig se koi hamdardi nahi | Shahid Khaqan Abbasi

محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں،شاہد خاقان عباسی۔۔

مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہیں جس کی عزت کواچھالاگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سب کچھ برداشت کیا کسی کو گالی نہیں نکالی، جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے پھر کونسی اخلاقی قدریں رہ جاتی ہیں۔ مرادسعید جیسے بھی الیکٹ ہوا وفاقی وزیرہیں۔ کسی کوبھی اس کی عزت اچھالنے کا حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں، میری ہمدردی اس وفاقی وزیرسے جس کی عزت کواچھالاگیا۔ مرادسعید کو پارلیمان میں بات اٹھانی چاہیے تھی، مراد سعید کو پارلیمان جانے کے بجائے ایف آئی اے چلے گئے، محسن بیگ کی ہڈیاں توڑدی گئیں، کسی کو تشدد کا حق نہیں، تشدد کا جواب دینا پڑے گا، وزرا روزگالیاں نکالتے ہیں پھر تو سب کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں