aslah case | Ainda Samaat par mulzimaan talb

محسن بیگ پر تشدد کی انکوائری کا حکم۔۔

محسن بیگ کی اہلیہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو مبینہ تشدد کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو مارگلہ پولیس اسٹیشن کی انسپکشن کا حکم بھی دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی تشدد کی انکوائری رپورٹ جمع کروائیں، دوران حراست پولیس اسٹیشن میں تشدد ناقابل برداشت ہے۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ایف آئی آر معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ دوران حراست تشدد اور وکیل کو ملزم تک رسائی نہ دینا سنجیدہ معاملہ ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن بیگ کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ۔ محسن بیگ کی اہلیہ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ اس معاملے میں وزیر اعظم شامل ہو گئے ہیں جو کہ افسوسناک امر ہے ،  اس عدالت کے ماتحت جج کیخلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے ، یہ کوئی بنانا ریپبلک نہیں جہاں ججوں کو دھمکیاں دی جائیں ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی ، ملزم کے علاوہ کوئی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نہیں کر سکتا ، محسن بیگ خود درخواست دینگے تو فیصلہ کریں گے ۔عدالت نے محسن بیگ پر تھانے میں تشدد کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 21 فروری تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے محسن بیگ کے وکیل کو  ان سے ملنے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں