اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے صحافی محسن بیگ کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی عدالت نے محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں محسن بیگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر محسن بیگ کو عدالت پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ محسن بیگ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موکل سے کچھ تفتیش ہونا باقی نہیں لہذا جسمانی ریمانڈ پر نہ دیا جائے ۔عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے صحافی محسن بیگ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے گزشتہ پیشی پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کی تھی۔

Facebook Comments