mohsin baig ki zamanat samaat aj hogi

محسن بیگ کی ضمانت ،سماعت آج ہوگی۔۔

محسن جمیل بیگ نےانسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی جس پر سماعت آج  ہو گی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں محسن جمیل بیگ نے درخواست ضمانت دائر کی جو جمعرات کے روز سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ محسن جمیل بیگ کیس کی سماعت کریں گے۔محسن جمیل بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ پولیس نے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج کیا تھا، محسن جمیل بیگ کے دو ملازمین کو دہشت گردی عدالت سے ضمانت مل چکی ہے۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔  سماعت کے دوران شہر بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی وجہ سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے محسن بیگ کے جوڈیشل ریمانڈ میں21 مارچ تک توسیع کردی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں