mohsin baig ki zamanat manzoor rihai ka hukum

محسن بیگ کی ضمانت منظور،رہائی کا حکم۔۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ جج محمد علی وڑائچ نے محسن بیگ کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر ایف آئی اے نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ، جہاں ایف آئی اے اہلکاروں سے الجھتے ہوئے محسن بیگ نے نہ صرف پستول نکال لیا تھا بلکہ ایف آئی اے کے مطابق انہوں نے اہلکار کو براہ راست فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں